ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں وکشمیرمیں داخلی سلامتی کی بحالی اہم:گورنر ووہرا

جموں وکشمیرمیں داخلی سلامتی کی بحالی اہم:گورنر ووہرا

Wed, 07 Sep 2016 12:19:27    S.O. News Service

نئی دہلی6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرا نے نئی دہلی میں منگل کو کہا کہ سرحد کی حفاظت کیلئے اندرونی سلامتی اور امن عامہ کی بحالی انتہائی اہم ہے۔فکی کی طرف سے منعقد ایک سمینار میں ووہرا نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی اہم ہے کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کے مفاد اور سلامتی کی توجہ بہتر طور پر رکھا جائے۔ووہرا نے کہاکہ اگرآپ سر حدپررہنے والے لوگوں کودیکھیں توسرحدی سلامتی فراہم کرنے اور ریاست میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کافی آگے جانے کی ضرورت ہے۔گورنر نے اس معاملے میں پنجاب میں1965سال کی مثال دی جس میں جنگ کے دوران ریاست کے لوگوں نے اپنی طرف سے حمایت دکھائی تھی اور انٹیلی جنس معلومات شیئرکی تھیں۔سابق داخلہ سکریٹری جی کے پلئی نے مقامی لوگوں اورجموں وکشمیر میں مقامی پنچایتوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس کے ساتھ ہی کہا کہ یہ سرحدی علاقوں کو محفوظ کرنے میں منافع بخش ثابت ہوگا اور ریاست میں اہم تبدیلی لے آئے گا۔


Share: